
عید والے دن بارش؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوہی کر دی۔
15 جون 2018 (12:03)محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی پیشنگوہی کر دی۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے اسکے علاوہ کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشنگوہی کر دی ۔ذرائع کے مطابق ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکےپہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی جب کہساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ تاہم کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائےگا