ترکی نے بڑی تعداد میں داعش کے جنگجوؤں کو پکڑنے کا دعوی کر دیا۔

ترکی نے بڑی تعداد میں داعش کے جنگجوؤں کو پکڑنے کا دعوی کر دیا۔

ترکی نے بڑی تعداد میں داعش کے جنگجوؤں کو پکڑنے کا دعوی کر دیا۔ 15 جون 2018 (11:49) 11:49 AM, June 15, 2018

ترکی کے دو بڑے شہروں استنبول اور ازمیر میں حکام نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے اٹھارہ مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی اور انسداد دہشت گردی پولیس نے بحیرہ ایجیئن کے ساتھ واقع صوبے ازمیر میں ایک چھاپا مار کارروائی میں دس مشتبہ جنگجوؤں کو پکڑا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ استنبول میں ایک چھاپا مار کارروائی میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان مشتبہ افراد کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ وہ جنگجو تنظیم کو مالی امداد مہیا کرتے رہے تھے۔انھوں نے جنگ زدہ علاقوں کا سفر کیا تھا اور انھیں خودکش بم حملوں کی تربیت دی گئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین اور مشتبہ افراد ابھی تک مفرور ہیں ۔

داعش نے حالیہ برسوں کے دوران میں ترکی کے مختلف شہروں میں متعدد خود کش بم حملے اور بم دھماکے کیے ہیں۔ داعش کے جنگجوؤں نے یکم جنوری 2017ء کو استنبول میں ایک نائٹ کلب پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں انتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔انھوں نے 2016ء میں استنبول کے تاریخی وسطی علاقے میں ایک خودکش بم دھماکا کیا تھا ۔اس میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں