ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے شکووں پر عمران خان نے ایک ری ویو کمیٹی تشکیل دے دی

ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے شکووں پر عمران خان نے ایک ری ویو کمیٹی تشکیل دے دی

ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے شکووں پر عمران خان نے ایک ری ویو کمیٹی تشکیل دے ... 15 جون 2018 (03:45) 3:45 AM, June 15, 2018

ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے شکووں کے بارے میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ :" عمران خان صاحب نے اس بات کا خدشہ خود ظاہر کیا تھا کہ ہمیں ساڑھے چار ہزار لوگوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ہمیں صرف آٹھ سو لوگوں کی درخواستیں منظور کرنی تھی تو خان صاحب نے کہا تھا کہ ہم صرف آٹھ سو لوگوں کی درخواستیں منظور کریں گے تو باقی جو ساڑھے تین ہزار لوگ ہیں وہ مایوس ہوں گے -تو اس کے لیے خان صاحب نے ایک ری ویو کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ جس کو بھی کوئی مسئلہ ہے وہ اپنی درخواست اس کمیٹی کو دے ابھی ہمارے پاس نو سو درخواستیں پڑی ہیں -جن پر عمران خان صاحب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ خود غور کریں گے اور اگر سمجھیں گے کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ازالہ کریں گے-اگر سیٹ کے لیے پانچ لوگ امیدوار ہیں اور ایک کو صرف ٹکٹ ملتا ہے تو باقی پانچ کی مایوسی قدرتی عمل ہے -"

اسی مسئلے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمافرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ :" جہاں پر بھی ٹکٹوں کی تقسیم ہو گی وہاں پر ہی یہ مسئلہ ہوتا ہے اور یہ ہر دفعہ ہوتا ہے -سینکڑوں سیٹیں ہوتی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں امیدوار ہوتے ہیں -اس مسئلے پر پیپلز پارٹی میں بھی آواز اٹھائی جاتی ہے ہماری پارٹی میں اعتراض اس بات پر نہیں اٹھایا گیا ہے کہ ہم نے اتنے فنڈ دیے آپ نے ہمیں ٹکٹ نہیں دیا -ہماری پارٹی میں اس بات پر اعتراض ہوا ہے کہ میں زیادہ نظریاتی ہوں آپ نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا میرے نظریات پارٹی سے زیادہ ہم آہنگ ہیں ہماری پارٹی میں یہ نظام تھاکہ ہمارے بورڈ کے ممبر ہر صوبے ,ضلع اور ڈویڏن میں موجود تھے انہوں نے رائے دی امیدواروں کے لیے ,پھر یہ رائے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں تک پہنچی انہوں نے اس کو دیکھا پھر فیصلہ ہوا لیکن پھر بھی اعتراضات رہ گئے ہیں -''

متعلقہ خبریں