عمران خان کے قریبی ساتھی اور دوست زُلفی بُخاری کی 15 آف شور کمپنیاں پاکستان میں چل رہی ہیں. ارشد شریف کا بڑا دعوی

عمران خان کے قریبی ساتھی اور دوست زُلفی بُخاری کی 15 آف شور کمپنیاں پاکستان میں چل رہی ہیں. ارشد شریف کا بڑا دعوی

عمران خان کے قریبی ساتھی اور دوست زُلفی بُخاری کی 15 آف شور کمپنیاں پاکستان ... 15 جون 2018 (03:19) 3:19 AM, June 15, 2018

ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں عمران خان کے قریبی ساتھی اور دوست زُلفی بُخاری کے مُتعلق اہم انکشافات سامنے لائے ہیں .پانامہ پیپر جب 2106 میں سامنے آئے تھے تو عمران خان نے ایک ٹویٹ کی تھی کہ جو لوگ آف شور کمپنیاں کھولتے ہیں وہ تو اس لئیے کھولتے ہیں کہ اپنی دولت چُھپا سکیں .خاص طور پر غلط طور پر کمائی گئی دولت کو چُھپانے کیلئے یا ٹیکس چُپانے کیلئے یا یہ دونوں چیزیں چُھپانے کیلئے کھولتے ہیں .

ارشد شریف کا کہنا ہیکہ زُلفی بُخاری . کی 15 آف شور کمپنیاں پاکستان میں چل رہی ہیں .جن میں K.FACTOR LiMITED, 2. Brad burry resource limited .3.Bayteck limites.4 balya Tradiding5. poriam trading limited 6. ganstam tarading limited اور باقی کمپنیوں کے بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں .

سید گُلزار حسین بُخاری جو کہ زُلفی بُخاری کے چچا ہیں اُن کا کہنا ہے کہ حبیب بینک میں اُن کے 70,80 لاکھ کے زیورات پڑے تھے وہ اعجاز حُسین بُخاری جو خٹک کے ایم پی اے ہیں اُنھوں نے جعلی کاغذات بنوا کر وہ تمام کاغذات نکلو لئیے ہیں . اُن کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے زُلفی بُخاری سے مدد کی اپیل کی تھی مگر اُنھوں نے کسی قسم کی مدد نہیں کی . زُلفی بخاری کے چچا نے الزام لگایا ہے کہ زُلفی بُخاری کے اثر و روسوخ اور عمران خان کی دوستی کی وجہ سے اعجاز حُسین کے داماد یاور بُخاری اٹک سے ایم پی اے کے ٹکٹ مل دیا گیا ہے اور اس میں یہ سارے لوگ شامل ہیں

متعلقہ خبریں