سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے ، سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان افسردہ ہے ۔عمران خان

سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے ، سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان افسردہ ہے ۔عمران خان

سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے ، سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان افسردہ ہے ... 15 جولائی 2018 (22:43) 10:43 PM, July 15, 2018

عمران خان نے کہا کہ مستونگ دھماکے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں ، یہ دشمن ملک کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ، یہ دھماکے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، ہمیں کہا گیا کہ آپ الیکشن کمپین اور جلسے ختم کردیں ، ہم بالکل ایسا نہیں کریں گے ، اگر ایسا کیا تو دشمن کامیاب ہو جائیں گے ،25جولائی کے انتخابات پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں ، سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے ، سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان افسردہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کی قیادتوں نے ٹائم ہی نہیں دیا ، تمام اداروں کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے ، 2013کی نسبت آج حالات بہت بہتر ہیں ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات بڑھی ہیں ، اقتدار میں آنے کا فائدہ جب منشور پر عمل نہ ہو، ہم کرپٹ لوگوں کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے ، کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں