سترسال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے ،نوازشریف

سترسال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے ،نوازشریف

سترسال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ ... 15 جولائی 2018 (20:35) 8:35 PM, July 15, 2018

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے آ ڈ یو پیغام میں کہا کہ مجھے آپ سے دور رکھنے کیلئے قید میں ڈال دیا گیا ہے، میری اور پوری قوم کی بیٹی مریم بھی جیل میں ہے ، یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ جیل اور یہ قید میرا اور آپ کا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی ،نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ آج ڈوریں ہلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے،جیل اور قید کی ان گھڑیوں میں میری آپ سے درخواست ہے کہ میری اہلیہ کلثوم کیلئے دعا کیجئے جنہیں میں تشویشناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا ہوں ،میں دیکھ رہا ہوں کہ پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ،ہمیں اب زنجیریں توڑنا ہوں گی ،اس قید سے نکلنا ہوگا ،70سال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے ،اسی لئے ووٹ کو عزت دوکا جھنڈا اٹھا کر نکلا ہوں اور میرے وطن کے غیور لوگوآپ بھی جھنڈا اٹھا کر نکلو ،25جولائی کو عظیم الشان فتح کا دن منانے کیلئے میدان میں آئو، گھر ،گلی گلی ، کوچے کوچے گائوں گائوں میرا یہ پیغام پہنچائو۔

اپنے ووٹ کی توہین کرنے والوں کو ایسی شکست دو کہ وہ کبھی نہ سر اٹھا سکیں ، اٹھو اور ایک تحریک بن کے پھیل جائو۔انشاء اللہ ایک عظیم فتح آپ کی منتظر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔

متعلقہ خبریں