برطانیہ کے جنوب مغرب میں زہریلی اعصابی گیس کا نشانہ بننے والی خاتون تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کو 400 سے زیادہ مادی شواہد ملے ہیں۔

برطانیہ کے جنوب مغرب میں زہریلی اعصابی گیس کا نشانہ بننے والی خاتون تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کو 400 سے زیادہ مادی شواہد ملے ہیں۔

برطانیہ کے جنوب مغرب میں زہریلی اعصابی گیس کا نشانہ بننے والی خاتون تحقیقات ... 15 جولائی 2018 (20:07) 8:07 PM, July 15, 2018

برطانیہ کے جنوب مغرب میں زہریلی اعصابی گیس "نووی چوک" کا نشانہ بننے والی خاتون Dawn Sturgess کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کو 400 سے زیادہ مادی شواہد ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی متعلقہ اشیاء ممکنہ طور پر آلودہ ہو سکتی ہیں اور انہیں معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔برطانوی پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 11 جولائی بروز بدھ Charlie Rowley کے گھر سے ایک "شیشے کی چھوٹی بوتل" ملی جس میں نووی چوک گیس موجود تھی۔ چارلی راؤلی گزشتہ ماہ مذکورہ گیس سے متاثر ہونے والے دو افراد میں شامل ہیں۔ اس واقعے سے چار ماہ قبل روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو بھی اسی گیس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چارلی راؤلی (45 سالہ) اور اس کی خاتون ساتھی ڈان اسٹورگیس (44 سالہ) 30 جون کو راؤلی کے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے۔ اسٹورگیس اتوار کے روز چل بسی جب کہ راؤلی کو ہوش آ گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں