ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ غلام احمد بلور

ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ غلام احمد بلور

ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ غلام احمد بلور 15 جولائی 2018 (18:58) 6:58 PM, July 15, 2018

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ہارون بلور کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور میں خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے۔اس افسوس ناک واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔

قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کوہارون کے قتل سے فائدہ پہنچاہے ۔سابق وفاقی وزیر نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ ہم سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے اس میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں