عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے میں انہیں کچھ تو فائدہ دیا جائے گا۔بختاور بھٹو

عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے میں انہیں کچھ تو فائدہ دیا جائے گا۔بختاور بھٹو

عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے ... 15 جولائی 2018 (13:56) 1:56 PM, July 15, 2018

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف طالبان خان کے جلسوں کیلئے حالات محفوظ اور سازگار کیوں ہیں، بلاول بھٹو کو جلسے نہیں کرنے دیئے جارہے، افسوس کہ مستونگ میں ایک سو سے زائد لوگ مارے گئے لیکن قومی سطح پر کوئی آہ و بکا سنائی نہیں دی۔

بختاور بھٹو نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے میں انہیں کچھ تو فائدہ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مستونگ پر خاموشی کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، پشاور، بنوں اور مستونگ میں دہشت گردی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے،سیکورٹی امورکون دیکھ رہا ہے؟۔

بختاور بھٹو نے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات اٹھائے ہیں جب کہ یہ بھی کہا ہے کہ صرف عمران خان کو جلسے کرنے کے لیے ساز گار ماحول کیوں فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں