عمران سفید شیٹ پر لیٹے تھے اور انہوں نے پورے جسم پر کالی دال مل رکھی تھی ۔۔۔۔۔ریحام خان کا ایک اور عجیب انکشاف

عمران سفید شیٹ پر لیٹے تھے اور انہوں نے پورے جسم پر کالی دال مل رکھی تھی ۔۔۔۔۔ریحام خان کا ایک اور عجیب انکشاف

عمران سفید شیٹ پر لیٹے تھے اور انہوں نے پورے جسم پر کالی دال مل رکھی تھی ... 15 جولائی 2018 (13:48) 1:48 PM, July 15, 2018

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ شادی کے چند روز بعد ایک دن میں اپنے بیڈ روم میں گئی تو عمران سفید شیٹ پر لیٹے تھے اور انہوں نے پورے جسم پر کالی دال مل رکھی تھی ۔اس پر میں ششدررہ گئی ؟ مجھے دیکھ کر عمران نے قہقہہ لگایا اور کھڑے ہو کر دانے جھاڑتے ہوئے ملازم انوار زیب کو آوازدی کہ وہ یہ دال اٹھا کر لے جائے ۔

میں سکتے کے عالم میں کھڑی تھی ۔ اس پر عمران نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احد ایک شخص کو لایا تھا جس نے بتایا کہ مجھ پر کسی نے کالا جادو کردیا ہے اور اس نے ہی کالی دال جسم پر ملنے کا بتا یا تھا تا کہ اثر ختم ہو جائے ۔ ریحام کے مطابق شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک روز گھر میں عجیب طرح کی بوپھیلی ہوئی تھی میں اس کا پتہ لگانے باغیچے تک گئی جہاں عمران واک کر رہے تھے ،میں نے ذکر کیا تو عمران نے کہا کہ مجھے تو کوئی بو نہیں آرہی ، یہ تمھارا وہم ہے ۔

پر میں مطمئن نہ ہوئی اور تحقیق شروع کردی ۔ بلا آ خر کچن سے پتہ لگ ہی گیا ۔ عمران نے جو کالی دال جسم سے اتاری تھی وہ دو دیگچوں میں پکائی جارہی تھی اور مسلسل پکنے کے بعد اسے دریا برد کیا جانا تھا ۔ ریحام کے مطابق وہ الٹے پاؤں عمر ان کے پاس گئی اور انہیں بتلایا کہ ملازمین کس طرح کا مذاق کر رہے ہیں ۔میں نے عمران سے کہا کہ آپ ایک لیڈر ہیں اور اسلام کی بات کرتے ہیں تو کیا آپ کو معلوم نہیں کہ یہ شرک ہے ۔

عمران نے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا کہ یہ سب احد کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے اس عمل سے جادو کا اثر ختم ہو جا ئے گا ۔ ریحام نے کہا مجھے معلوم ہوا کہ عمران خان کے کئی پیر تھے ، 2014میں عون نے عمران کو ایک نئی پیرنی سے ملوایا ، ریحام نے لکھا کہ میں عمران کو تعویزوں اور کالے جادوکے توڑ کے عمل سے باہر نہیں نکال سکی ۔

متعلقہ خبریں