اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائیں ،چوہدری نثار

اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائیں ،چوہدری نثار

اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائیں ،چوہدری نثار 15 جولائی 2018 (13:44) 1:44 PM, July 15, 2018

چوہدری نثار نے نواز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کی خبر آئی ہے۔ مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے اور مجھے آج افسوس ہو رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہاللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائیں  قوم فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو غلط مشورہ دیا تھا۔

12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔ آج کے دن سے بچنے کے لیے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں