نیب نے پی ایس او میں 64 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5 سابق مینجروں کو گرفتار کر لیا

نیب نے پی ایس او میں 64 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5 سابق مینجروں کو گرفتار کر لیا

نیب نے پی ایس او میں 64 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ... 15 جولائی 2018 (13:29) 1:29 PM, July 15, 2018

پاکستان میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مختلف کارروائیوں کے دوران پی ایس او میں 64 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5 سابق مینجروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کےگذشتہ تین سال کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، پی ایس او کے 64 ارب کے اسکینڈل میں ملوث آئل مارکیٹنگ کے 5 سابق منیجرز کو کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان میں اختر ضمیر، کامران افتخار لاری، قیصر جمال، ذوالفقار جعفری اور نذر علی زیدی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق، ملزمان پر غیر قانونی طریقے سے نجی پیٹرولیم کمپنی 'بائیکو' کو ٹھیکا دینے کا الزام ہے؛ اور پی ایس او کو غیر معیاری پروڈکٹس سپلائی کی گئی، جس سے قومی خزانے کو 64 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ان ملزمان کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کی جانب سے اختر ضمیر اور قیصر جمال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ اسلام آباد اور گلگت سے گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں