چین میں سیلاب آنے سے لاکھوں افراد بے گھر

چین میں سیلاب آنے سے لاکھوں افراد بے گھر

چین میں سیلاب آنے سے لاکھوں افراد بے گھر 15 جولائی 2018 (13:21) 1:21 PM, July 15, 2018

چین کے کئی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر بڑے دریاؤں میں سیلاب آنے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں سڑکوں، پلوں اور ریلوے کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک کے 24 صوبوں کے 241 دریاؤں میں طغیانی سے لاکھوں ایکڑ اراضی اور نشیبی آبادیاں زیرِ آب آگئی ہیں۔سیلاب سے اب تک لگ بھگ چار ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان ہوچکا ہے۔چین کے محکمۂ موسمیات نے ہفتے کو ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔چین کے قومی موسمیات مرکز نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں ہفتے کو 80 ملی میٹر فی گھنٹہ تک بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔سینٹر نے شمال مشرقی صوبوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکام سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بارش کے دوران گھروں سے باہر نکلنے سے روکیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔چین میں ہر سال مون سون کے موسم میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں لیکن اس سال تاحال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد خاصی کم ہے۔

متعلقہ خبریں