سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مستونگ میں جمعہ کو خود کش بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مستونگ میں جمعہ کو خود کش بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مستونگ میں جمعہ کو خود کش بم ... 15 جولائی 2018 (13:15) 1:15 PM, July 15, 2018

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے جنوب مغربی شہر مستونگ میں جمعہ کو خود کش بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مستونگ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران میں خودکش بم دھماکے میں 128افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس بم حملے میں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ممنون حسین کے نام ایک تعزیتی پیغام میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے اس بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں پاکستان کی حکومت اور برادر قوم کے ساتھ بھی تباہ کن بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا گیا ہے۔بیان میں سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں