اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نو عمر شہید اور بارہ زخمی

اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نو عمر شہید اور بارہ زخمی

اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نو عمر شہید اور بارہ زخمی 15 جولائی 2018 (13:11) 1:11 PM, July 15, 2018

غزہ شہر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نو عمر شہید اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

صہیونی فوج نے یہ فضائی حملہ مبینہ طور پر غزہ سے اسرائیلی قصبوں اور دیہات پر راکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔فلسطینی تنظیموں نے ہفتے کے روز اسرائیل کے سرحدی دیہات اور قصبوں کی جانب بیسیوں راکٹ برسائے ہیں ۔قبل ازیں برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے یہ اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی سے عسقلان کی جانب راکٹ آنے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس اسرائیلی شہر پر کوئی راکٹ گرا بھی ہے یا نہیں ۔ایک اور اسرائیلی قصبے پر فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کے متعدد اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیل کے سرحدی دیہات کی جانب راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے ہیں ۔

متعلقہ خبریں