میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، حسین نواز

میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، حسین نواز

میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ ... 15 جولائی 2018 (00:40) 12:40 AM, July 15, 2018

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ جیل کی پہلی رات جاگ کر گزاری،سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں سہولتوں کے فقدان کو لے کر شدید نالاں ہیں ۔

اس حوالے سے انکے صاحبزادے حسین نواز کا بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔حسین نواز نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، عرصۂ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔

متعلقہ خبریں