نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں ،ْ نواز شریف

نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں ،ْ نواز شریف

نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں ،ْ نواز شریف 15 اگست 2018 (16:42) 4:42 PM, August 15, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ الحمد اللہ طبیعت ٹھیک ہے ۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے بعد نواز شریف نے صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو کی اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔ 

صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔مریم نواز سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں