پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب 15 اگست 2018 (15:29) 3:29 PM, August 15, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر کامیاب ہوئے اور انہوں نے اس سخت مقابلے میں اپوزیشن کے اُمیدوار سید خورشید شاہ کو شکست دی۔ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کے کُل 322 اراکین نے حلف لیا، اور 322 ارکان اسمبلی نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔ 

322 ووٹس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔ ایاز صادق نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر نے 176 جبکہ اپوزیشن اُمیدوار سید خورشید شاہ نے 146 ووٹس حاصل کیے۔ ایاز صادق نے نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے طور پر اسد قیصر کے نام کا اعلان کر دیا۔ سبکدوش اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب اسپیکر اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ 

اسد قیصر کی بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی حلف برداری کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ ن لیگی ارکان اسمبلی نواز شریف کی تصاویر اُٹھا کر اسپیکر ڈیسک کے سامنے سراپا احتجاج رہے۔ ایوان میں شور و غُل کے پیش نظر نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کارروائی کو 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ آج ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیا اور پارلیمنٹ سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے تھے لیکن ووٹنگ مکمل ہونے اور گنتی کا عمل شروع ہونے تک عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں