فیفا ورلڈ کپ 2018: روس نے سعودیہ کو پر نہ مارنے دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018: روس نے سعودیہ کو پر نہ مارنے دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018: روس نے سعودیہ کو پر نہ مارنے دیا۔ 14 جون 2018 (23:56) 11:56 PM, June 14, 2018

افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں روس نے 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔روس نے شروع ہی سے سعودی عرب کو دباؤ میں رکھا اور 12 ویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 43 ویں منٹ میں چیری شیف نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑی حاوی رہے اور کھیل کے 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے برتری 0-3 کردی۔ روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ (1+90) میں کیا۔پانچواں گول کھیل کے (4+90) منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی۔

روس میں‌ منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کا پہلا مقابلہ میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے مابین ہو ا۔میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں ہوا۔ 14 جون کو شروع ہونے والا یہ عالمی مقابلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں سنہری ٹرافی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گی، جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفع کرے گی۔یہ مقابلے روس کے گیارہ شہروں کے 12 اسٹییڈیمز میں ہوں گے، میسی، رونالڈو، نیمار، مولر، ہیزارڈ، صالح، پوگبا جادو جاگئیں گے، ایک اندازہ کے مطابق کروڑوں افراد ان مقابلوں کو ٹی وی اسکرین سے براہ راست دیکھیں گے۔روس میں کل سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فُٹ بال میچ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا . پاکستانی نوجوان صارم بُھگٹی بلوچ نے, فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں پاکستانی پرچم لہریا . فیفا کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ورلڈ کپ تقریب مُنعقد کی گئی تھی اس پروگرام میں دُنیا بھر سے چند بچوں کا انتخاب کیا گیا تھا . پاکستان سے ایک نوجوان صارم بھگٹی کا نام اُس پروگرام میں شامل کیا گیا تھا . .فیفا ورلڈ کپ میں دُنیا بھر کے پرچموں کے درمیان پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا .ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ نے ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کی ، یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر سٹیڈیم میں کھڑا تھا۔

ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارےگیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں