عمران خان ، شہباز شریف حاضر ہوں۔ریٹرنگ آفیسر نے دونوں لیڈروں کو طلب کر لیا۔

عمران خان ، شہباز شریف حاضر ہوں۔ریٹرنگ آفیسر نے دونوں لیڈروں کو طلب کر لیا۔

عمران خان ، شہباز شریف حاضر ہوں۔ریٹرنگ آفیسر نے دونوں لیڈروں کو طلب کر لیا۔ 14 جون 2018 (23:44) 11:44 PM, June 14, 2018

سُپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کیلئے جو دستاویزات جمع کروائی گئی اُن کہ جانچ پڑتال جاری ہے . الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 100 سے زائد اُمیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے جبکہ 1908 اُمید واروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے گئے جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا . الیکشن کمیشن نے 12000 اُمیدواروں کے کوائف نیب , ایف بی آر اسٹیٹ بینک کو بھجوا دئیے ہیں . کراچی کے این اے 243 سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے . تحریکِ انصاف نے جواب کیلئے 19جون تک مہلت مانگ لی .ریٹرنگ آفیسر این اے 249 اور 250 نے 19 جون کو شہباز شریف کو بھی طلب کر لیا . امیر مقام اور شیخ رشید کے این اے 60 اور 62 سے کاغذات دُرست قرار پائے ہیں . ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سوشل سکیورٹی نے این اے 191 سے حافظ عبدالکریم اور ان کے بیٹے اُسامہ عبدالکریم کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔یاد رہیکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سو سے زیادہ امیدواروں کو ڈیفالٹر قررر دے دیا ہے اور اُن کی فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی گئیں ہیں. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جن نمائندوں کو ڈیفالٹر قرار دیا ہے اُن میں حنا رُبانی کھر بھی شامل ہیں . این اے 182 سے حنا رُبانی کھر ڈیفالٹر نکلی . حنا رُبانی کھر کے شوہر کے 517 ملین روپے کے ڈیفالٹر قرار دئیے جا چُکے ہیں .پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن فیصل واوڈا کو بھی اسٹیٹ بینک نے ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے . این اے 249 سے تحریکِ انصاف کے فیصل واوڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے . مخصوص نشست سے مس الماس خاکوانی 319 ملین روپے کی ڈیفالٹر نکلیں . این اے 31 سے ہارون بلوچ اور این اے 242 سے اسد اللہ بھٹو ڈیفالٹر قرار دئیے جا چُکے ہیں .

متعلقہ خبریں