بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا 14 جون 2018 (22:07) 10:07 PM, June 14, 2018

بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا یکم شوال 16 جون کو ہوگی ، عید بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

تفصیلات کیمطابق دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات نے نئی تکنینک کے ذریعے دن کی روشنی میں شوال کا چاند تلاش کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مرکز فلکیات کے ماہرین نے امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے چاند کو تلاش کرلیا جو 03:43 تک دیکھا گیا ۔تاہم عیدالفطر منانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔اسکے علاوہ ترکی اور انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آ گیا ۔ اور عید بروز جمعہ ہوگی ۔اسکے علاوہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بروز جمعہ 15 جون کو منائی جائےگی۔ عرب میڈیا نے باضابطہ اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں