کلثوم نواز کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی، ہسپتال منتقل

کلثوم نواز کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی، ہسپتال منتقل

کلثوم نواز کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی، ہسپتال منتقل 14 جون 2018 (22:00) 10:00 PM, June 14, 2018

لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن گئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں