سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا 14 جون 2018 (21:41) 9:41 PM, June 14, 2018

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بروز جمعہ 15 جون کو منائی جائےگی۔ عرب میڈیا نے باضابطہ اعلان کر دیا۔

یاد رہیکہسعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیےآج (جمعرات 14 جون )کو اجلاس ہوا۔ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ممالک میں آج عید کا چاند نظر آنے کا قوی امکان تھا۔رمضان المبارک رخصت ہونے لگا تو سب کی نگاہیں آسمان پر شوال کے چاند کی منتظرٹھہریں۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوئے۔ سعودی عرب کے ماہر موسمیات نے رمضان المبارک انتیس دن کا ہونے کی امید ظاہر کی ۔عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ جمعرات کو چاند نظر آنے کا قوی امکان تھا۔ سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات نے کہا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک انتیس دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی ۔عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رؤیت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے۔ان کے بہ قول مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آسکتا ہے۔نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ چاند کی حرکت اور ایام میں اس رد وبدل کی بنا پر اسلامی مہینے کا آغاز کسی خاص تاریخ یا دن کو نہیں ہوتا بلکہ ہر سال اسلامی مہینے کے ایام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔نیز ہر ملک میں چاند کی رؤیت وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے اور مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہوسکتا ہے۔اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔

یاد رہیکہ متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات نے نئی تکنینک کے ذریعے دن کی روشنی میں شوال کا چاند تلاش کرلیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مرکز فلکیات کے ماہرین نے امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے چاند کو تلاش کرلیا جو 03:43 تک دیکھا گیا ۔تاہم عیدالفطر منانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔اسکے علاوہ ترکی اور انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آ گیا ۔ اور عید بروز جمعہ ہوگی ۔

متعلقہ خبریں