
مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کا پہلے سے ہی بتا دوں۔مفتی منیب الرحمان
14 جون 2018 (21:28)مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کا پہلے سے ہی بتا دوں ، چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی کرے اورنہ اندازوں پرمبنی خبردے، شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں بند کمرے میں لی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں کہ مولوی ہوں نجومی نہیں جو چاند کی رویت کا پہلے سے ہی بتا دوں ۔
یاد رہیکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔