غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ ... 14 جون 2018 (21:09) 9:09 PM, June 14, 2018

جمعرات کے روز شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں