پاکستان کے دو صوبوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

پاکستان کے دو صوبوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

پاکستان کے دو صوبوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ 14 جون 2018 (20:57) 8:57 PM, June 14, 2018

بلوچستان میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ۔ چئیرمین زونل رویت ہلال کمیٹی انوارالحق حقانی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی رویت موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کی زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بعد بلوچستان بھر میں بھی شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ۔

جبکہ صوبے بھر سے چاند کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اب حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

پنجاب بھر میں بھی چاند نظر نہیں آیا ، لاہور زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ لاہور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ۔ جبکہ چاند کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی۔

چاند کی رویت کے حوالے سے اب حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

جامعہ کراچی شعبہ اسپیس کا کہنا ہے کہ اگر موسم ابرآلود نہ ہوا تو چاند نظر آسکتا ہے لیکن کھلی اسے کھلی آنکھوں سے دیکھنا ممکن نہیں ۔ڈائریکٹرجامعہ کراچی شعبہ اسپیس ڈاکٹرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی پٹی میں مختلف ماڈلز یہ پیش گوئی کررہے ہیں کہ ان علاقوں میں دوربین کےذریعے چاند نظر آسکتا ہے۔ چاند کی عمر کتنی ہوگی اور کتنی دیر تک نظرآسکتا ہے ڈاکٹرجاوید اقبال نےیہ بھی بتا دیا، چاند انیس گھنٹے کچھ منٹ کا ہوگا اور یہ دو سے تین منٹ تک نظر آسکتا ہے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ آج چاند دکھائی دینے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ چاند کی عمر غروب آفتاب تک عمر 19گھنٹے نہیں بنتی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں

متعلقہ خبریں