پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا،ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا،ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا،ہم ایسے ... 14 جون 2018 (20:30) 8:30 PM, June 14, 2018

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے، ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی اور جنگی کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرسطح پرامن واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن وترقی کے لئے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا، تعاون پرمبنی فریم ورک ہی سے خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا، سنجیدگی سے خطے میں دستیاب مواقع کےاستعمال کے لئے مثبت راہ اپنانی ہوگی۔پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے، ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو.تمام چیلنجز کے لئے قومی اورمتفقہ ردعمل ضروری ہے، پاکستان ہرمذہب اورنظریات کےحامی پاکستانیوں کا ہے.حقوق کی بات اورفرائض کی انجام دہی کے لئے یکساں سوچ ہونی چاہیے، عقیدے اور خیالات سے قطع نظر پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے.

متعلقہ خبریں