متحدہ عرب امارات،ترکی اور انڈونیشیا بھی چاند نظر آ گیا ۔عید بروز جمعہ ہوگی۔

متحدہ عرب امارات،ترکی اور انڈونیشیا بھی چاند نظر آ گیا ۔عید بروز جمعہ ہوگی۔

متحدہ عرب امارات،ترکی اور انڈونیشیا بھی چاند نظر آ گیا ۔عید بروز جمعہ ... 14 جون 2018 (20:16) 8:16 PM, June 14, 2018

دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات نے نئی تکنینک کے ذریعے دن کی روشنی میں شوال کا چاند تلاش کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مرکز فلکیات کے ماہرین نے امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے چاند کو تلاش کرلیا جو 03:43 تک دیکھا گیا ۔

تاہم عیدالفطر منانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔

اسکے علاوہ ترکی اور انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آ گیا ۔ اور عید بروز جمعہ ہوگی ۔

متعلقہ خبریں