ممتاز سکھ رہنما چرن جیت سنگھ ے ایک قاتل کو خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ممتاز سکھ رہنما چرن جیت سنگھ ے ایک قاتل کو خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ممتاز سکھ رہنما چرن جیت سنگھ ے ایک قاتل کو خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کر ... 14 جون 2018 (18:36) 6:36 PM, June 14, 2018

انتیس مئی کو قتل ہونے والے ممتاز سکھ رہنما کے قاتلوں کو خیبر پختونخوا پولیس نے ایک ہفتے میں پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔قتل کے دو ہفتے گزرنے کے بعد پولیس ابھی ایک قاتل تک پہنچ سکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے ملزم کو کوہاٹ روڈ کے قریب غلّہ منڈی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے ملزم شہر یار نے پولیس کے سامنے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔سردار چرن جیت سنگھ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں میں سرگرم رہتے تھے، پچھلے کئی برسوں سے مذہبی رواداری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ سردار چرن جیت سنگھ کو اس وقت موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ کوہاٹ روڈ پر واقع اسکیم چوک میں اپنی دکان میں بیٹھے تھے۔

متعلقہ خبریں