سیاسی دوستی دوستی نہیں ھوتی ،مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں مضبوط امیدوار میدان میں اتار دیا۔

سیاسی دوستی دوستی نہیں ھوتی ،مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں مضبوط امیدوار میدان میں اتار دیا۔

سیاسی دوستی دوستی نہیں ھوتی ،مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں ... 14 جون 2018 (17:10) 5:10 PM, June 14, 2018

مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار کا نام فائنل کرلیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی کیخلاف قمر الاسلام راجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کے بیشتر شہروں سے امیدواروں کے نام فائنل ہوگئے۔ اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، مریم نواز اور حمزہ نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔این اے 59 سے ( ن ) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.

متعلقہ خبریں