کل عید ہوگی؟چاند کیحوالے سے محکمہ موسمیات کے برعکس بڑی پیشنگوہی

کل عید ہوگی؟چاند کیحوالے سے محکمہ موسمیات کے برعکس بڑی پیشنگوہی

کل عید ہوگی؟چاند کیحوالے سے محکمہ موسمیات کے برعکس بڑی پیشنگوہی 14 جون 2018 (16:58) 4:58 PM, June 14, 2018

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

جامعہ کراچی شعبہ اسپیس کا کہنا ہے کہ اگر موسم ابرآلود نہ ہوا تو چاند نظر آسکتا ہے لیکن کھلی اسے کھلی آنکھوں سے دیکھنا ممکن نہیں۔ڈائریکٹرجامعہ کراچی شعبہ اسپیس ڈاکٹرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی پٹی میں مختلف ماڈلز یہ پیش گوئی کررہے ہیں کہ ان علاقوں میں دوربین کےذریعے چاند نظر آسکتا ہے۔چاند کی عمر کتنی ہوگی اور کتنی دیر تک نظرآسکتا ہے ڈاکٹرجاوید اقبال نےیہ بھی بتا دیا، چاند انیس گھنٹے کچھ منٹ کا ہوگا اور یہ دو سے تین منٹ تک نظر آسکتا ہے

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ آج چاند دکھائی دینے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ چاند کی عمر غروب آفتاب تک عمر 19گھنٹے نہیں بنتی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں

متعلقہ خبریں