عید کل ہو گی یا پرسوں۔اجلاس آج ہو گا۔

عید کل ہو گی یا پرسوں۔اجلاس آج ہو گا۔

عید کل ہو گی یا پرسوں۔اجلاس آج ہو گا۔ 14 جون 2018 (16:11) 4:11 PM, June 14, 2018

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ آج چاند دکھائی دینے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ چاند کی عمر غروب آفتاب تک عمر 19گھنٹے نہیں بنتی ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں،کچھ دیربعد آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،جس پروزارت مذہبی کا کہنا ہے کہ روزے 29ہوں یا 30ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں پورے مذہبی جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے عید کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان تھا۔

متعلقہ خبریں