عید سپیشل:مزیدار درباری گوشت بنانے کی ترکیب

عید سپیشل:مزیدار درباری گوشت بنانے کی ترکیب

عید سپیشل:مزیدار درباری گوشت بنانے کی ترکیب 14 جون 2018 (15:44) 3:44 PM, June 14, 2018

اجزا:

ران کے گوشت کی بوٹیاں آدھا کلو

پیاز ایک عدد

لہسن پانچ جوئے

پسی ہوئی ادرک ایک کھانے کاچمچ

ٹماٹر کا پیسٹ 3کھانے کے چمچ

ہری مرچیں 4عدد باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا ایک گٹھی

نمک حسب ذائقہ

تیل 4کھانے کے چمچ

ہرادھنیا چھڑکنے کے لیئے

مصالحے کے اجزا;

سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ

رائی دانہ آدھاچائے کا چمچ

خشخاش آدھا چائے کا چمچ

کشمیری مرچیں پانچ عدد

دار چینی ایک ٹکڑا

سفید تل ایک کھانے کا چمچ

ثابت کالی مرچیں آدھا کھانے کا چمچ

لونگیں تین عدد

ترکیب :

توے پر سرکہ کے علاوہ تمام چیزیں بھون لیں . پھر بلینڈر میں سرکہ ڈال کر سارے مصالحے پیس لیں . اس مصالحے کو گوشت پر لگاکر پانچ گھنٹوں کے لیئے رکھ دیں .لہسن کو نمک کیساتھ کوٹ لیں .دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں . پھر ادرک اور لہسن ملا کر گوشت سمیت باقی اجزا شامل کر کے تھوڑا سا بھون لیں . اور گوشت گلنے تک پکائیں . تیل علیحدہ ہونے لگےتو ڈش میں نکالیں . مزیدار درباری گوشت دھنیا چھڑک کر پیش کریں .

متعلقہ خبریں