موبائل فون صارفین کے لیے عید کے موقع پر سپریم کورٹ کی طرف سے عیدی

موبائل فون صارفین کے لیے عید کے موقع پر سپریم کورٹ کی طرف سے عیدی

موبائل فون صارفین کے لیے عید کے موقع پر سپریم کورٹ کی طرف سے عیدی 14 جون 2018 (14:32) 2:32 PM, June 14, 2018

موبائل فون صارفین کے لیے عید کے موقع پر سپریم کورٹ کی طرف سے ایک نئی خوشخبری آ گئی ہے -موبائل فون صارفین جتنا بیلنس لوڈ کروائیں گے ان کا اتنا ہی بیلنس آئے گا -لوڈ پر موجود تمام ٹیکس ختم کر دیے گئے ہیں - یہ آفر صارفین کے لیے پندرہ دن تک ہے -اس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے ساتھ مل کر ٹکیسوں کا نیا نظام بنایا جائے گا اور پھر اسے متعارف کرایا جائے گا -اس دوران جتنا بیلنس بھی لوڈ کروایا جائے گا اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا-

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اوریہ آفرپندرہ روز تک برقرار رہے گی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی اورٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔عدالتی حکم پر موبائل کمپنیوں نے ٹیکس معطل کردیا،100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا لوڈ ملے گا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے اورایف بی آر کے مطابق یہ آفر 15روز تک برقرار رہے گی اور ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا جبکہ شہریوں نے اقدام کو خوب سراہا ہے ۔

متعلقہ خبریں