ایران کی بڑی تنظیم کو دھشتگرد قرار دے دیا گیا

ایران کی بڑی تنظیم کو دھشتگرد قرار دے دیا گیا

ایران کی بڑی تنظیم کو دھشتگرد قرار دے دیا گیا 14 جون 2018 (14:16) 2:16 PM, June 14, 2018

کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد کے ذریعے ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کینیڈا کے قوانین کے مطابق پاسداران کو فوری طور پر مذکورہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

منگل کے روز قرار داد پر رائے شماری کے نتیجے میں اس کے حق میں 248 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔ قرار داد میں ایرانی نظام کی جانب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی سپورٹ جاری رہنے کی سخت مذمت کی گئی ..علی خامنہ ای کی جانب سے اسرائیل کی تباہی کے حوالے سے حالیہ بیان کو "یہودیوں کے خلاف نسلی امتیاز" قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں