سعودی عرب میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں۔بڑی سزائیں مقرر

سعودی عرب میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں۔بڑی سزائیں مقرر

سعودی عرب میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں۔بڑی سزائیں مقرر 14 جون 2018 (13:48) 1:48 PM, June 14, 2018

سعوی عرب کا فرقہ پرستوں کیخلاف بڑا اقدام۔ ذرائع کیمطابق سعوی عرب نے ملک میں تعصب کو ہوا دینے اور فرقہ واریت پھلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانون منظورکر لیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کیمطابق مملکت میں فرقہ وارانہ نعرے بازی کرنے، تعصب اور ملک دشمنی پر مبنی لٹریچر تیار کرنے اور اسے پھیلانے والے عناصر کو پانچ سال قید یا 30 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے سعودی عرب میں نظام عم میں خلل ڈالنے، فرقہ واریت کو فروغ دینے، تعصبات کو ہوا دینے، مروجہ دینی آداب واقدار کے خلاف کام کرنے، شہریوں کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے یا اس طرح کے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو ان کے جرم کی حیثیت کے مطابق قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں