فیفا ورلڈ کپ 2018 میں سبز ہلالی پرچم بھی اپنی خوشبو بکھیرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں سبز ہلالی پرچم بھی اپنی خوشبو بکھیرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں سبز ہلالی پرچم بھی اپنی خوشبو بکھیرے گا۔ 14 جون 2018 (12:37) 12:37 PM, June 14, 2018

کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کے آغاز آج ہوگا، میزبان ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس میں‌ منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، پہلا مقابلہ میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے مابین ہوگا۔میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ 14 جون کو شروع ہونے والا یہ عالمی مقابلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں سنہری ٹرافی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گی، جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفع کرے گی۔یہ مقابلے روس کے گیارہ شہروں کے 12 اسٹییڈیمز میں ہوں گے، میسی، رونالڈو، نیمار، مولر، ہیزارڈ، صالح، پوگبا جادو جاگئیں گے، ایک اندازہ کے مطابق کروڑوں افراد ان مقابلوں کو ٹی وی اسکرین سے براہ راست دیکھیں گے۔

روس میں کل سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فُٹ بال میچ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا جائے گا . پاکستانی نوجوان صارم بُھگٹی بلوچ , فیفا ورلڈ کپ  کی تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائیں گئے . فیفا  کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ورلڈ کپ تقریب مُنعقد کی گئی  تھی اس پروگرام میں دُنیا بھر سے چند بچوں کا انتخاب کیا گیا تھا . پاکستان سے ایک نوجوان صارم بھگٹی  کا نام اُس پروگرام میں شامل کیا گیا تھا . کل صارم بُھگٹی روس پہنچ چُکے ہیں .فیفا  ورلڈ کپ میں دُنیا بھر کے پرچموں کے درمیان پاکستانی پرچم بھی لہرایا جائے گا .

ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر سٹیڈیم میں کھڑا ہوگا۔

ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارےگیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں