شاہینوں نے سکاٹ لینڈ کو ہلنے نہ دیا۔

شاہینوں نے سکاٹ لینڈ کو ہلنے نہ دیا۔

شاہینوں نے سکاٹ لینڈ کو ہلنے نہ دیا۔ 14 جون 2018 (11:45) 11:45 AM, June 14, 2018

ایڈن برگ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے 84 رنزسے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ایڈن بڑا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 166 رنز ہدف کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شعیب ملک نے شاندار 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈٰی بج 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان شنواری کے حصے میں دو وکٹیں آئیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس نے میچ جیت کر مزہ دوبالا کر دیا ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن پہلے اوور سے مشکلات کا شکار رہی۔ فہیم اشرف نے تین جبکہ عثمان شنواری نے دو شکار کیے۔شاندار آغاز کے بعد پاکستان ٹیم لڑکھڑا گئی تھی مگر شعیب ملک پھر سے ڈھال بن گئے۔ سابق کپتان شعیب کے 22 گیندوں پر 49 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم 166 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ فخر زمان نے 33، احمد شہزاد نے 24، حسین طلعت اور شاداب خان نے 17 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ خبریں