
نعت رسول مقبول ﷺ:زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا...... محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
14 جون 2018 (03:54)زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا
محمد ک ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سُنو لوگو
یہ جِس مَن میں سما جائے وہ مَن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
نبی ﷺ کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی اُن کی
زباں میلی نہیں ہوتی سُخن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
میرے آقا ﷺ کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے
کبھی اہلِ محمد ﷺ کا بدن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ ے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
گُلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے
نبی ﷺ کی نعت سُن لے تو چمن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
جو نامِ مصطفےٰ چومیں نہیں دُکھتی کبھی آنکھیں
پہن لے پیار جو اُن کا بدن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے
ثنائے مصطفےٰ ﷺ کرنے سے فن میلا نہیں
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا