عمران خان کا عمرہ کتنے میں ہوا؟اتنا مہنگا کہ جانکر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

عمران خان کا عمرہ کتنے میں ہوا؟اتنا مہنگا کہ جانکر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

عمران خان کا عمرہ کتنے میں ہوا؟اتنا مہنگا کہ جانکر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی ... 14 جون 2018 (03:23) 3:23 AM, June 14, 2018

عمران خان نجی طیارہ چارٹرڈ کروا کے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو ئے ہیں اس طیارے کا فی گھنٹہ کرایا آٹھ لاکھ روپے ہے عمران خان نے ایک نجی کمپبی پرنسلے جیٹ کا طیارہ چارٹرڈ کرایا ہے -اس طیارے میں دس سیٹیں ہیں عمرے کے لیے عمران خان کے سفر کا آغاز پیر کو اسلام آباد سے ہوا تھا طیارہ اسلام آباد سے لاہور گیا تھا اور وہاں سے عمران خان کے اہل خانہ کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آیا تھا عمران خان اسلام آباد سے اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ روانہ ہوئے اور وہاں پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسی طیارہ سے واپس آئیں گے عمران خان کے سفر کا دورانیہ تیرہ گھنٹہ ہے اور اس سفر کا کل خرچہ ایک کروڑ روپے ہے -

یاد رہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو ئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں