پارٹی ٹکٹس نہ ملنے پر ن لیگ میں بھی سیاپا پڑ گیا

پارٹی ٹکٹس نہ ملنے پر ن لیگ میں بھی سیاپا پڑ گیا

پارٹی ٹکٹس نہ ملنے پر ن لیگ میں بھی سیاپا پڑ گیا 14 جون 2018 (00:36) 12:36 AM, June 14, 2018

پارٹی ٹکٹس نہ ملنے پر ن لیگ کی خواتین نے لاہور میں موجود ن لیگ کے دفتر کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لیے جان ہم ماریں لاہور, اسلام آباد اور ہر جگہ ان کے جلسوں میں ہم جائیں اور پارٹی ٹکٹ کے وقت ہمیں ہی نظر انداز کر دیا گیا ہے -یہ عزت ہے ورکر کی -کسی نے اپنی بہن کو ڈالا ,کسی نے اپنی پھپھی کو ڈالا کسی نے اپنی سہیلی کو ڈالا -اور ورکر ,ورکر کل بھی رلتا تھا ورکر آج بھی رلتا ہے انہوں نے سارے ٹکٹ بیگمات میں تقسیم کر دیے ہیں -میرٹ کہیں نہیں نظر آتا -سارے پیراشوٹر پارٹی میں آچکے ہیں ہم میاں صاحب سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دیں -ایک خاتون فرزانہ بٹ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے -

متعلقہ خبریں