
پچیس جولائی کو مریم نواز آپ کی بیٹی ایک حلقے سے نہیں بلکہ 272 حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔ مریم نواز
14 جولائی 2018 (23:09)جیل جانے کے بعد مریم نواز نے کارکنوں کے نام پہلا پیغام جاری کردیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا اب آپ کی باری ہے ۔ اپنی والدہ کی بیماری کے باجود قانون کے آگے سر جھکانے کیلئے واپس آگئی ہوں، اب آپ کی باری ہے، گھروں سے نکلیں اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
گھروں سے نکلیں اور اپنی اس بیٹی کا ساتھ دیں۔ 25 جولائی کو مریم نواز آپ کی بیٹی ایک حلقے سے نہیں بلکہ 272 حلقوں سے الیکشن لڑے گی ۔ اب آپ نے 25 جولائی کو گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کی طاقت سے اس جنگ میں مسلم لیگ ن کو فتحیاب کروانا ہے۔ ووٹ کو تقدس دو کی جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے، اس جنگ میں اب آپ نے اپنے قائد اور قوم کی بیٹی کا بھرپور ساتھ دینا ہے۔ 25 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور شیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ہمیں اس مقصد میں کامیاب کروائیں۔