نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات

نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات

نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات 14 جولائی 2018 (21:21) 9:21 PM, July 14, 2018

نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف کی والدہ نے روتے ہوئے بیٹے کو گلے سے لگا لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف خصوصی طیارے سے پی اے ایف بیس سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔اس موقع پر حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور نواز شریف کی والدہ ان کے ہمراہ تھیں ۔

جیل حکام نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں پہنچے۔نواز شریف نے اپنی والدہ کو دیکھا تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔اپنے بیٹے کو جیل میں دیکھ کر والدہ شمیم اختر بھی ضبط قائم نہ رکھ سکیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں ۔اس موقع پر نواز شریف نے اپنئ والدہ کو دلاسہ دیا ۔مریم نواز بھی اپنے چچا اور دادی سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور انکی والدہ ملاقات کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں