سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،مستونگ ... 14 جولائی 2018 (21:17) 9:17 PM, July 14, 2018

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں۔ پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔

متعلقہ خبریں