برطانیہ میں ایک تاریخی قلعہ ،قیمت اتنی کم کہ دنیا حیران

برطانیہ میں ایک تاریخی قلعہ ،قیمت اتنی کم کہ دنیا حیران

برطانیہ میں ایک تاریخی قلعہ ،قیمت اتنی کم کہ دنیا حیران 14 جولائی 2018 (16:08) 4:08 PM, July 14, 2018

نپولین سوم کے دور میں فرانسیسی حملے کے خلاف دفاع کے واسطے برطانیہ کے جنوبی ساحل کے مقابل ایک تاریخی قلعہ تعمیر کیا گیا تھا۔ اب اس قلعے کو اتنی کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو غالبا لندن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی قیمت سے بھی کم ہو گی۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق تین منزلوں پر مشتمل "اسٹیک روک فورٹ" میں دائری زینہ بکھرا نظر آتا ہے۔ اس میں توپ خانوں کے لیے کمروں کے علاوہ سونے اور آرام کرنے کے کمرے بھی ہی۔ یہ قلعہ جس جزیرے پر واقع ہے وہ Haven کی آبی گزرگاہ پر اپنی پوری سحر انگیزی کے ساتھ موجود ہے۔مذکورہ قلعے کو 2015ء میں تقریبا 1.98 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔تاہم آج اس کی قیمت بڑھ کر 5.3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ لندن میں کسی بھی فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی قیمت اس جزیرے کی حالیہ قیمت سے دو یا تین گُنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں