جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان کے دیوانے

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان کے دیوانے

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان کے دیوانے 14 جولائی 2018 (15:58) 3:58 PM, July 14, 2018

پاکستان کے لئے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملک کے مختلف علاقوں کے سفر اور وہاں اتاری گئی دلکش تصاویر کو سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مسٹر کوبلر دلکش پہاڑی وادیوں میں پولو کے میدانوں سے لیکر برلب سڑک چائے کے کھوکے اور حتی کہ کراچی کی گلیوں میں بیٹھے زلف تراش کے گاہک بنے آپ کو ہر جگہ دکھائی دیں گے۔ ملک کے وہ شہری جو جرمن سفیر کو ان مقامات پر دیکھنے سے محروم رہے ہیں، وہ انہیں ٹویٹر پر فالو کر سکتے ہیں۔جرمن سفیر گلی کوچوں میں فروخت ہونے والے روایتی کھانوں بالخصوص بریانی کے دلدادہ ہیں۔ کوبلر جب بھی گھر سے نکلتے ہیں تو وہ عام آدمی سے ملاقات کی خصوصی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہیکہ ان کے چاہنے والے متعدد پاکستانی شہری اپنی حکومت کو یہ تجویز پیش کر چکے ہیں کہ مسٹر کوبلر کی پاکستانیوں سے متعلق سرگرمیوں اور خیالات کے اعتراف کے طور پر انہیں پاکستانی شہریت دی جانے چاہیے۔

متعلقہ خبریں