سعودی سفارت خانے نے سعودی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے متعلق افواہ کو جھوٹ قرار دے دیا

سعودی سفارت خانے نے سعودی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے متعلق افواہ کو جھوٹ قرار دے دیا

سعودی سفارت خانے نے سعودی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے متعلق افواہ کو جھوٹ ... 14 جولائی 2018 (15:48) 3:48 PM, July 14, 2018

مصری دارالحکومت قاہرہ میں سعودی سفارت خانے کو واٹس ایپ پر پھیلے ایک صوتی پیغام کے حوالے سے متعدد استفسارات موصول ہوئے ہیں۔ سعودی سفارت خانے کے ایک اہل کار سے منسوب اس پیغام میں سوشل میڈیا پر سعودی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والی ٹولیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سفارت خانے کی جانب اس طرح کا امر ثابت نہیں ہوا لہذا یہ وضاحت کی جا رہی ہے کہ کسی بھی نوعیت کی تنبیہ ، خبردار کرنے کی وارننگ اور یا پھر ایسی معلومات جن کا پہنچانا مقصود ہو یہ سفارت خانے کی پریس ریلیز یا پھر سوشل میڈیا پر سفارت خانے کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ یہ اجرا سفارت خانے کی جانب سے معلومات کی درستی کی تصدیق کے بعد دونوں ملکوں میں متعلقہ اطراف کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد عمل میں آتا ہے"۔بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سرکاری ذرائع سے ہٹ کر انفرادی طور پر زیر گردش لائی جانے والی کسی بھی قسم کی معلومات کی ذمّے داری سفارت خانے پر عائد نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں