ملک میں نافذ ایمرجنسی میں 18 جولائی کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔ترکی

ملک میں نافذ ایمرجنسی میں 18 جولائی کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔ترکی

ملک میں نافذ ایمرجنسی میں 18 جولائی کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔ترکی 14 جولائی 2018 (15:40) 3:40 PM, July 14, 2018

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالن نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ جولائی 2016ء میں انقلاب کی کوشش کے بعد سے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں 18 جولائی کے بعد توسیع نہیں ہو گی۔

ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد ترجمان کا کہنا تھا کہ "حالیہ نافذ العمل ہنگامی حالت کا اختتام 18 جولائی کی شام ہو رہا ہے اور ہمارے صدر اس میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتے"۔کالن نے مزید کہا کہ "انسداد دہشت گردی کا عمل موجودہ قوانین کے تحت جاری رہے گا۔ البتہ غیر معمولی حالات میں ایمرجنسی کو ایک بار پھر نافذ کیا جا سکتا ہے"۔ترکی کے حکام نے ملک میں انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد 20 جولائی 2016ء کو 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں