فیفیا ورلڈ کپ 2018ء میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان مقابلہ ہفتے کو ہوگا۔

فیفیا ورلڈ کپ 2018ء میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان مقابلہ ہفتے کو ہوگا۔

فیفیا ورلڈ کپ 2018ء میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان ... 14 جولائی 2018 (15:35) 3:35 PM, July 14, 2018

فیفیا ورلڈ کپ 2018ء میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان مقابلہ ہفتے کو ہوگا۔

میچ کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم، سینٹ پیٹرز برگ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔بیلجیم کا آج کے میچ کے حوالے سے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ آج اسے اپنے ڈیفنڈر تھوماس میونیئر کی خدمات حاصل ہوں گی۔ تھوماس معطل تھے اور اسی وجہ سے وہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل نہیں کھیل سکے تھے۔بیلجیم اور انگلینڈ گروپ 'جی' میں ساتھ ساتھ تھے اور بیلجیم نے انگلش ٹیم کو گروپ میچ میں شکست دی تھی۔ اسی وجہ سے اب بیلجیم کو انگلینڈ پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے۔بیلجیم نے اپنے گروپ میں سب سے زیادہ 9 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ وہ پری کوارٹر فائنل میں جاپان اور کوارٹر فائنل میں برازیل کو ہرا چکا ہے۔ انہی وجوہات کے سبب اسے ’ٹاپ ٹیم آف ٹورنامنٹ‘ شمار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں