پاکستان اپنی معیشت کو درپیش عارضی مشکلات پر قابو پا لے گا۔چین

پاکستان اپنی معیشت کو درپیش عارضی مشکلات پر قابو پا لے گا۔چین

پاکستان اپنی معیشت کو درپیش عارضی مشکلات پر قابو پا لے گا۔چین 14 جولائی 2018 (15:26) 3:26 PM, July 14, 2018

چین نے پاکستا ن کے قرضوں میں اضافوں اور بیرونی ادائیگیوں کےتوازن کے چیلنج کے پیش نظر چین پاکستان اقتصادی راہداری ' سی پیک' کے منصوبوں کے متاثر ہونے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کو درپیش عارضی مشکلات پر قابو پا لے گا۔

ذرائع ابلاغ میں پاکستان عہدیداروں کے حوالے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق پاکستان کو قرضوں کے بوجھ میں نمایاں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا ہے، جس سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ چین پاکستان کو قرضہ فراہم کر سکتا ہے، بصورت دیگر پاکستان کو ایک بار پھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ' آئی ایم ایف ' سے سے رجوع کرنا ہو گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چین پاکستان راہداری کے بعض منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان خوا چن ینگ نے کہا کہ یہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ پاکستان کی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اس بات کی وضاحت ایک بیان کی ذریعے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، چین پاکستان اقتصادی راہدری کے منصوبوں کو ثابت قدمی سے آگے بڑھائے گا۔چینی وزارت خاجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر نظر ہے تاہم حالیہ برسوں میں سی پیک نے پاکستان کے نسبتاً بلند شرح نمو کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں